معروف فٹنس انفلوئنسر 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Jul 02, 2023 | 14:06:PM
معروف فٹنس انفلوئنسر جولنڈنر 30 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف فٹنس انفلوئنسر جولنڈنر 30 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔

رپورٹس کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والا فٹنس انفلوئنسر جو لنڈنر ‘Joesthetics’ کے نام سے انسٹاگرام پر مشہور تھا، وہ لوگوں کو فٹنس کے طریقے کار اور جم میں ورزش کے حوالے سے گائیڈ کرتا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Jo Lindner (@joesthetics)

سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر جو لنڈنر کے 8.5 ملین فالوورز جبکہ ان کے یوٹیوب چینل پر 500 ملین ویوز تھے، جو لنڈنر کی موت کی تصدیق اسکی دوست نے کی جو خود بھی فٹنس کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Jo Lindner (@joesthetics)

لنڈنر کی دوست کے مطابق 3 روز قبل گردن میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی، انکی موت کی وجہ (خون کی شریان میں سوزش) بنی، اسے انیوریزم نام کی بیماری ہوگئی تھی۔