مون سون بارشوں کا نیا سپیل کب سے شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ بدھ سے بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اور بادلوں کی اٹکھلیاں جاری ہیں ، موسمی تپش بڑھنے سے گھٹن میں شدت محسوس کی جانے لگی،شہرکاموجودہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت38ڈگری تک جاسکتاہے، آئندہ24گھنٹےکےدوران بارش کاکوئی امکان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بانڈز کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کا پہلا سپیل آئندہ بدھ سے شہر میں بارش برسائے گا ،پری مون سون میں برسنے والی بارش کی نسبت یہ سپیل تھوڑا کم برسے گا ،بدھ سے جمعہ تک لاہور میں بارشوں کا امکان ،فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورکاتیسرانمبر،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح122ریکارڈکی گئی،فیز8ڈی ایچ اے140،شاہدرہ130،جوہرٹاؤن میں شرح119ریکارڈ،مال روڈپرفضائی آلودگی کی شرح109ریکارڈکی گئی۔