شہریوں نےعیدالاضحیٰ پر چڑیا گھر کو سیر کا مرکز بنائے رکھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چڑیا گھرمیں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ آمدن ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں نےعیدالاضحیٰ پر چڑیا گھر کو سیر کا مرکز بنائے رکھا۔
گزشتہ سال عید کے تینوں روز 67 ہزار 300 سیاحوں نے چڑیا گھر کا رخ کیا۔ جس سے چڑیا گھرانتظامیہ کو گزشتہ سال 37 لاکھ 23 ہزار 500 روپے آمدن ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کا نیا سپیل کب سے شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
رواں سال عیدالاضحٰی کے تینوں روز 63 ہزار 700 سیاح چڑیا گھر آئے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کو 39 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔