کیمپ جیل میں قید پرویز الٰہی سے چودھری شجاعت کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی سے حکومت کے اہم اتحادی چودھری شجاعت حسین کی ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کی کیمپ جیل میں پرویزالہٰی سےدوسری بارملاقات ہوئی ہے، چودھری سالک حسین ، چودھری وجاہت حسین بھی ہمراہ تھے،چودھری شجاعت حسین نےپرویزالہٰی کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے دوران سیاسی حالات بارے بھی گفتگو ہوئی ، پرویزالہٰی کےچیک اپ کیلئےمیڈیکل بورڈکی ٹیم بھی کیمپ جیل آئی تھی ، میڈیکل چیک اپ کیلئےڈاکٹرعامربندیشہ، ڈاکٹرعبدالباسط کیمپ جیل میں آئے،ڈاکٹرزنےچودھری پرویزالہٰی کاطبی معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیری مافیا بے لگام ، دودھ فی لیٹر 230 روپے کا ہو گیا