آزمائشی مدت کے دوران ملازمت چھوڑنے کا معاملہ ،عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

Jul 02, 2023 | 18:41:PM

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کی عدالت برائے دیوانی اورانتظامی امور کی جانب سے نجی کمپنی کے ملازم کے خلاف ہرجانہ ادا کرنے کا مقدمہ خارج کردیا ہے۔
نجی کمپنی کی جانب سے بغیرنوٹس کے ملازمت چھوڑنے پرایک لاکھ درھم ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔ امارات الیوم اخبار کے مطابق ابوظبی کی عدالت میں ایک کمپنی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ تجرباتی مدت مکمل ہونے سے قبل بغیر تحریری نوٹس د یے ملازم نے نوکری چھوڑی ہے۔ کمپنی کے وکیل نے اپنے دعوے میں مزید کہا تھا کہ ’عدالت بغیرنوٹس کے ملازمت ترک کرنے پرکمپنی کو ہونے والے نقصان کی تلافی کرانے کےلئے ایک لاکھ درھم کے علاوہ 15 ہزاردرھم نوٹس نہ دینے اور 8 ہزار درھم اقامہ پرآنے والے اخراجات کے بدلے میں ادا کرائے جائیں۔
وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ’ملازم سے جو معاہدہ کیا گیا تھا اس میں اس کے بنیادی تنخواہ 2000 جبکہ کل 5000 درھم طے پائی تھی ۔ ملازم نے ایک ماہ بعد بغیرنوٹس کے کام چھوڑ دیا جس کی وجہ سے کمپنی جس پروجیکٹ پرکام کررہی تھی اس میں تاخیر ہوئی اورنقصان کا سامنا کرنا پڑا‘۔ دریں اثنا عدالت نے اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہا کہ ’دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا اس لیے کیس خارج کیاجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں کی پیش گوئی، بادل کب تک برسیں گے؟ اہم خبر

مزیدخبریں