(24 نیوز) عید کی چھٹیوں کے آخری روز پردیسیوں کی واپسی شروع ہو گئی۔
پسرورمیں رش کے باعث خواتین اور مرد ٹرین کے انجن پر سفر کرنے پر مجبورہو گئے، نوجوان لاہور جانے کیلئے رش کے باعث ٹرین کی چھت پر سوار ہو گئے جو کسی بھی ناخوشگوار حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں۔
ٹرینوں میں شدید رش کے باعث سخت گرمی میں مسافروں کا برا حال ہے، سیالکوٹ، پسرور ، نارووال سمیت دیگر علاقوں میں لاہور واپس جانے والے مسافروں کا رش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!گرمی کی شدید لہر انسانی جانیں لینے لگی، 125 افراد ہلاک