صحت کارڈ کی سہولت اب صرف غریبوں کیلئے ہو گی: نگران وزیرصحت پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کی سہولت اب صرف غریبوں کیلئے ہو گی۔
نگران وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران دو ٹوک اعلان کر دیا ہے کہ صحت کارڈ کی سہولت اب صرف غریبوں کیلئے ہوگی، اب 8 ہزارروپے بجلی کے بل اور بیرون ملک سفر کرنے والے صحت کارڈ پر علاج نہیں کراسکیں گے، دل کے علاج کیلئے صحت کارڈ کا غلط استعمال شروع ہو گیاتھا، صحت کارڈ پروگرام کے تحت غیرمعیاری سٹنٹ ڈالے گئے، بلاضرورت اتنے سٹنٹ ڈالے گئے کہ ملک میں سٹنٹ ہی ختم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!گرمی کی شدید لہر انسانی جانیں لینے لگی، 125 افراد ہلاک
ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ نگران حکومت صحت کارڈ ختم نہیں کر رہی، فیصلہ کیا ہے صحت کارڈ پر کسی جماعت کا نہیں صرف پاکستان کا جھنڈا ہوگا، شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ بن گیا ہے، ڈیڑھ ارب روپے کا اضافی فنڈ قائم کیا ہے، سرکاری ہسپتالوں پر گنجائش سے زیادہ دباؤ ہے۔
صحافیوں سےمخاطب ہوتے ہوئے نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صحت کارڈ کے حوالے سے پراپیگنڈامسترد کردیا، صحت کارڈ کے حوالے سے غلط خبریں چل رہی ہیں، کہا جارہا ہے کہ نگران حکومت نے صحت کارڈ پر دل کا علاج بند کردیا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں۔
نگران وزیراطلاعات عامر میر کا مزید کہناتھا کہ 2015میں میاں نواز شریف صحت کارڈ صرف غریبوں کیلئے لائے تھے، لیکن پی ٹی آئی دورمیں صحت کارڈ کے نام پر مافیا بن گیا، لوگ صحت کارڈ سے ارب پتی بن گئے۔