عید پر زیادہ گوشت کھانا مہنگا پڑ گیا، 1600 سے زائد افراد گیسٹرو کے باعث ہسپتال داخل

Jul 02, 2023 | 20:48:PM

(ارسلان) عید پر زیادہ گوشت کھانا مہنگا پڑ گیا، اوور ایٹنگ سے فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے شعبہ میڈیکل ایمرجنسی میں1600سے زائد گیسٹرو کے مریض داخل ہو گئے۔

الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ گیسٹرو زیادہ گوشت کھانے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے سے ہوتا ہے، ہاف کوکڈ فوڈ بھی گیسٹرو کا باعث بنتی ہے، میڈیکل ایمرجنسی میں دن میں 50 فی صد مریض گیسٹرو کے داخل ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!گرمی کی شدید لہر انسانی جانیں لینے لگی، 125 افراد ہلاک

ڈاکٹر عاصم کا مزید کہنا ہے کہ دن میں 200 سے زائد مریض اوور ایٹنگ کے سبب گیسٹرو کا شکار ہو کر  ہسپتال آرہے  ہیں۔

مزیدخبریں