ڈیرہ اسماعیل خان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پولیس اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،یہ دہشت گرد 11 اپریل کو کلاچی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں بھی مطلوب تھے،اس حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے سکیورٹی فورسزکاکلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسزدہشتگردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کو 4 کلو سونا، دلہا کو ساڑھے 6 کروڑ کی سلامی، شاہانہ شادی تنقید کی زد میں آگئی