(ویب ڈیسک) ٹوئٹر صارفین کیلئے عارضی طور پر نئی حدبندیاں متعارف کرا دی گئیں ہیں۔
ٹوئٹر کمپنی کے مالک ایلون مسک کے مطابق نئی حد بندیوں کے بعد ٹوئٹر کے تصدیق شدہ صارفین ایک دن میں 10 ہزار تک پوسٹیں پڑھ سکیں گے جبکہ غیر تصدیق شدہ صارفین ایک دن میں ایک ہزار پوسٹیں پڑھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے
نئی حد بندیوں کے مطابق نئے غیر تصدیق شدہ صارفین ایک دن میں صرف 500 پوسٹیں پڑھ سکیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دن دنیا بھر سے لاکھوں صارفین ڈیٹا تک رسائی میں مشکل کا سامنا کرتے رہے تھے۔