حافظ آباد، پسند کی شادی جرم بن گئی،لڑکی قتل

Jul 02, 2024 | 09:11:AM
حافظ آباد، پسند کی شادی جرم بن گئی،لڑکی قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں پسند کی شادی کرنے پر 20 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے باپ اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ تاجپورہ کی رہائشی لڑکی نے تین روز قبل آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کیا اور اپنے سسرال چلی گئی تھی۔

مقتولہ کے باپ نے بہانے سے بیٹی کو اپنے گھر بلایا اور بعد میں سسر کے ساتھ مل کر بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے لاش کو کرنٹ بھی لگایا، واقعے کی بعد ملزمان فرار ہوگئے۔