لاہور اور سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج  ہوگا

Jul 02, 2024 | 09:40:AM
لاہور اور سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج  ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امانت گشکوری)لاہور اور سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس آج دوپہر 3 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  مستقل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری کیلئے جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام زیر غور آئیں گے، سندھ ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئےجسٹس شفیع صدیقی،جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے ناموں پر غور ہوگا۔