بریسٹ کینسر میں مبتلا حنا خان کی پہلی کیمو تھراپی مکمل ،معنی خیز پیغام کیساتھ ویڈیو وائرل

Jul 02, 2024 | 09:41:AM
بریسٹ کینسر میں مبتلا حنا خان کی پہلی کیمو تھراپی مکمل ،معنی خیز پیغام کیساتھ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بریسٹ کینسر میں مبتلا معروف  بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان ایوارڈ نائٹ میں شرکت کے بعد پہلی کیموتھراپی کیلئے ہسپتال منتقل ہوگئیں۔

اسٹیج 3 چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد حنا خان ان تمام لوگوں کیلئے امید کی ایک نئی کرن بن کر ابھر رہی ہیں جو اس موذی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی امید چھوڑ دیتے ہیں، اداکارہ سوشل میڈیا  پر  معنی خیز پیغامات  جاری کرکے بھی سب کی داد صول کررہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں بعدازاں انہیں کیموتھراپی کیلئے ہسپتال کا رخ کرتے بھی دیکھا گیا،فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا خان نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے پہلے کیموتھراپی سیشن سے عین قبل ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی۔

 ہسپتال سے جاری کردہ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ"اس ایوارڈ نائٹ میں مجھے اپنے کینسر کے بیماری کا علم تھا  لیکن میں نے اسے معمولی حیثیت دینے کا انتخاب کیا۔ نہ صرف اپنے لیے بلکہ ہم سب کے لیے"۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ"یہ وہ دن تھا جس نے سب کچھ بدل دیا، اس نے میری زندگی کے سب سے مشکل مراحل میں سے ایک کا آغاز کیا,تو آئیے کچھ اثبات کرتے ہیں۔"

 حنا خان نے طویل کیپشن میں مزیدلکھا کہ"ہم وہی بن جاتے ہیں جس پر ہم یقین رکھتے ہیں اور میں نے اس چیلنج کو ایک بار پھر اپنے آپ کو دوبارہ ایجاد کرنے کے موقع کے طور پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نے اپنی ٹول کٹ میں مثبتیت کے جذبے کو پہلے ٹول کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اپنے لیے اس تجربے کو معمول پر لانے کا انتخاب کرتی ہوں اور میں نے شعوری طور پر فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی خواہش کا نتیجہ ظاہر کروں۔"

اداکارہ کا کہنا تھا کہ" میرے لیے میرے کام کے وعدے اہم ہیں,میرے لیے میرا حوصلہ، جذبہ اور فن اہمیت رکھتا ہے, میں جھکنے سے انکاری ہوں, یہ ایوارڈ جو مجھے اپنے پہلے کیمو سے پہلے ملا تھا وہ میرا اکیلا محرک نہیں تھا، درحقیقت میں نے اس تقریب میں اپنے آپ کو یقین دلانے کے لیے شرکت کی تھی کہ میں معیار کے مطابق زندگی گزار رہی ہوں"۔


انہوں نے مزید بتایا کہ"میں نے تقریب میں شرکت کی اور اپنے پہلے کیمو کے لیے سیدھا ہسپتال گئی,میں عاجزی کے ساتھ وہاں موجود ہر فرد سے بھی گزارش کرتی ہوں کہ پہلے اپنی زندگی کے چیلنجوں کو معمول پر لائیں پھر اپنے لیے اہداف طے کریں اور راستے میں ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں, چاہے کتنی ہی مشکل ہو, کبھی پیچھے نہ ہٹیں, کبھی ہمت نہ ہاریں"۔

دوسری جانب حنا خان کی اس  ہمت اور حوصلے پر ان کے موجود پوری دنیا میں مداح سراہتے نظر آرہے ہیں اور جلد انکی بہتری کیلئے دعاگو ہیں۔