راہول گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب کے دوران پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر درود پڑھ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ پر درود پڑھ لیا۔
حضور ﷺ پر درود بھیجتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی، خوف کو ختم کرنے کی بات کی۔اپنے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں، بی جے پی کے لیڈر ہندو ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی نفرت بھی پھیلا رہے ہیں۔
راہول گاندھی کے بیان پر بی جے پی سیخ پا ہوگئی، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگایا ہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے راہول گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، جواب میں راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس پورا ہندو سماج نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف خوف پھیلا رہی ہے، تشدد اور نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔