لاہور کے پوش علاقے سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

Jul 02, 2024 | 10:35:AM
لاہور کے پوش علاقے سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران یامین ) لاہور میں جنوبی چھاؤنی کے علاقہ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد، مقتولین کی شناخت 80 سالہ شیخ امتیاز اور میمونہ امتیاز کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغازکردیا۔
 پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں،پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ جاننے کی کوشش کی جاری ہے کہ یہ خودکشی، چوری، ڈکیتی یا ذاتی رنجش کا کیس ہے یا کوئی اور وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا،مقتولین کی شناخت 80 سالہ شیخ امتیاز اور میمونہ امتیاز کے نام سے ہوئی،پولیس نے دونوں میاں بیوی کی لاشوں کو قبضہ میں لے لیا۔

پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کر لئے،پولیس کا کہنا ہے کےمیاں بیوی کی موت کی وجہ کاحتمی تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگا۔
پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ گھر سے بدبو اٹھنے پر اہل علاقہ نے پولیس سے رابطہ کیا،شبہ ہے دونوں میاں بیوی کو زہریلی چیز کھلائی گئی ہے۔