انٹربینک میں ڈالر سستا،سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

Jul 02, 2024 | 11:29:AM
انٹربینک میں ڈالر سستا،سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان،بسیم افتخار) انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 28 پیسے پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 28پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا آغاز 280 روپے 5پیسے پرہواہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100انڈیکس 416پوائنٹس اضافے سے 79 ہزار 240 کی سطح پر آگیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا  تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
 انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 7 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ پاکستان میں اتارچڑھاؤ  رہا ، مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 366 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ، مارکیٹ 78 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔