پی ٹی آئی میں اندرونی اختلاف کیوں؟مخصوص نشستوں پر مولانا فضل الرحمان کا کیا مطالبہ ہے؟صاحبزادہ حامد رضا نے بھانڈا پھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی میں اندرونی اختلاف کیوں؟مخصوص نشستوں پر مولانا فضل الرحمان کا کیا مطالبہ ہے؟سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
پروگرام’10تک ‘میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہم نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرتے ،ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ ہمارے ساتھ جو دھاندلی کی گئی ہے ہمارے ساتھ جو زبردستی کی گئی ہےجس کو جاننے کے لیے بیلٹ پیپر کو کھولنے کی ضرورت نہیں ہے، اس کے لیے فارم 45 اور 47 کی ایگزمینیشن کرنی چاہئے،ہمارے پاس جو اوریجنل فارم 47 اور 45 ہیں اس کے مطابق فیصلہ ہوجائے تو میرا خیال ہے کے ملک کے بہت سارے مسائل ختم ہو جائیں گے،ہم ابھی تک نئے انتخابی مظالبے کی حمایت نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سےمذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے،اس کمیٹی کی فارمل ملاقات ہوگی ،اس میں ہمیں بریف کیا جائے گا، کل مولانا صاحب نے بندوق میرے کندے پر رکھ دی تھی کہ میں اور پی ٹی آئی یکساں نہیں ہیں، میں نے آج ایک قدم آگے جاتے ہوئے مولانا صاحب سے کہا ہے کہ میری فکر نہ کریں میں ڈیموکریٹک آدمی ہوں 6 جماعتی اتحاد کا حصہ ہوں وہ کثرت رائے سے آپ کے ساتھ جانے کا فیصلہ کر رہے ہیں تو میں آپ کے ساتھ بیٹھوں گا ۔
ضرورپڑھیں:چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ ہوگیا
ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں ہے کہ مولانا نے تحریری گارنٹی مانگی ہے، قیادت کی یکسوئی مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، اس اتحاد میں 4 جماعتیں شامل ہیں اگر اس میں کوئی جماعت اپنے تحفظات کا اظہار کرتی ہے تو وہ 6 جماعتی فیصلوں کی پابند ہے ۔
ان کا کہنا تھا کے ہم بھی کہہ سکتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے اندر بھی پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے یکسوئی نہیں ہے لیکن ہم یہ نہیں کہیں گے ، سپریم کورٹ آف پاکستان میں جے یو آئی ایف نے ہمارے خلاف جاتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دلائل کو اپنایا ہے اور یہ کہا ہے کے ریزرو سیٹیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں ملنی چاہئیں۔
ایک طرف مولانا اتحاد کی بات کر رہے ہیں اور پھر یہ کہہ رہے ہیں کے یہ سیٹیں مسلم لیگ ن کو اور مولانا کو ملنی چاہئیں۔ تو اس پر میں کیا کہوں ؟ وہ سیٹیں ہماری تھیں ان کی نہیں۔ہم نے ان کی نشستیں تو نہیں لیں۔ ہم بس اپنی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔
سینیٹر صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو زیادہ سے زیادہ ایک نشست مل جائے گی جس کیلئے وہ اتحاد کو اسٹیک پر لگا رہے ہیں،میں اس موقع پر کوئی ایسا بیان نہیں دینا چاہتا جس کی وجہ سے مذاکرات کا ماحول خراب ہو ،اس لیے میں نے برملا کہہ دیا ہے کہ کثرت رائے سے مولانا کے حق میں فیصلہ ہوگا تو میں مولانا کے ساتھ ہوں۔