ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑے پردے پر نظر آئے، ردا اصفہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راحیل بیگ) لالی ووڈ فلم "ایجنٹ انیلا" سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ ردا اصفہانی کا اپنے کردار کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا کہ ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑے پردے پر نظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق ان دنوں ایکشن تھرلر سے بھرپور پاکستانی فلم" ایجنٹ انیلا" سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے، ایجنٹ انیلا کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ردا اصفہانی کا کہنا ہے کہ فلم میں سینئر ادکاروں کے ساتھ کام کرکے سیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑے پردے پر نظر آئے۔
ردا اصفہانی کا کہنا ہے کہ پہلی ہی فلم میں میرا جی، غلام محی الدین، مصطفی ٰقریشی سمیت دیگر سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کو شادی سےپہلے کس اداکار کیساتھ جوڑا جاتا تھا؟
فلم میں کردار ادا کرنے والے ٹی وی کے سینئر اداکار اسلم شیخ کہتے ہیں کہ پاکستانی سینما کو سپورٹ کرنے کے لئے شائقین کو ایک بار فلم ضرور دیکھنی چاہیئے۔
فلم کے ہدایت کار قاسم پہنور نے کہا کہ پہلی فلم ہے کوشش کی ہے کہ بہتر کر سکوں،ہماری غلطی کوتاہی کو نظر انداز کر کےشائقین نے فلم کو پسند کیا ہے، ساتھ ہی قاسم پہنور نے جلد ایک اور فلم بنانے کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ فلم "ایجنٹ انیلا" کی کاسٹ میں اداکارہ میرا، ردا اسفہانی، غلام محی الدین،مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، مسکان نذیر، منظور مراد، پیر معظم اور محبوب سلطان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں.