الیکشن کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی کی، ہماری ذمہ داری نہیں درست کریں؟جسٹس اطہر من اللہ

Jul 02, 2024 | 12:31:PM
الیکشن کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی کی، ہماری ذمہ داری نہیں درست کریں؟جسٹس اطہر من اللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق  کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب، آپ کو بنیادی سوال کو دیکھنا ہوگا، ایک سیاسی جماعت کو الیکشن کمیشن نے انتخابات سے نکال دیا،الیکشن کمیشن نے خود آئین کی سنگین خلاف ورزی کی،بنیادی حقوق کے محافظ ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری نہیں اسے درست کریں؟

 اٹارنی جنرل نے کہاکہ میری گزارشات کے آخری حصے میں اس سوال کا جواب ہو گا، سوال ہے کیا آرٹیکل 51کے تحت سنی اتحاد کونسل میں آزاد امیدواروں کی شمولیت ہو سکتی ہے،کیا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل ہے یا نہیں؟جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آزاد امیدواروں کی تعداد 2024میں بہت بڑی ہے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ آئین کے مطابق کسی صورت کوئی نشست خالی نہیں چھوڑی جا سکتی،

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ماضی میں کبھی آزاد اراکین کامعاملہ عدالت میں نہیں آیا،اس بار آزاداراکین کی تعداد بہت زیادہ ہے اور کیس بھی آیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: حکومت کی چھٹی؟پی ٹی آئی کی 180 سیٹیں واپس؟،سپریم کورٹ کا سرپرائز