گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں اضافے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( کاوش میمن)گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
صدر گڈز کیریئر ایسوسی ایشن نور خان نیازی کاکہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے بوجھ عوام اور زراعت پر پڑتا ہے، مہنگائی کا طوفان آئے گا، ڈیزل مہنگا ہونے سے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ، یہ بوجھ عوام پر منتقل ہوگا۔
نور خان نیازی نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے سپیئر پارٹس اور ٹائرز کے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں، جولائی سے ٹول ٹیکس بھی بڑھادیا گیا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے ۔
ٹرانسپورٹرز کا شکوہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچنے سے کاروبار متاثر ہوا ہے۔