دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی:محسن نقوی

محفوظ اور پرامن پاکستان کی جدوجہد میں سکیورٹی فورسز کے تاریخ ساز کردار کی پوری دنیا معترف ہے

Jul 02, 2024 | 13:11:PM
دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی:محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی   کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،سکیورٹی فورسز نے تیراہ اور لکی مروت  میں دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔قوم کو سیکورٹی فورسز پر فخر ہے۔ 

محسن نقوی  نے کہا کہ  محفوظ اور پرامن پاکستان کی جدوجہد میں سکیورٹی فورسز کے تاریخ ساز کردار کی پوری دنیا معترف ہے،دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ پاک وطن سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔