پی پی کونسلر عامر عباس کا قتل افسوسناک، ملزمان کوجلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا:بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےپیپلز پارٹی کے نومنتخب کونسلر عامر عباسی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھٹائی کالونی سے منتخب پی پی پی کونسلر عامر عباسی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتا ہوں:،عامر عباسی شہید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، پوری پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ عامر عباسی شہید کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے،یقین ہے، عامر عباسی شہید کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔