عوامی نمائندے نہیں ہونگے تو آئی ایم ایف ہی بجٹ بنائے گا:شبلی فراز

Jul 02, 2024 | 15:27:PM
عوامی نمائندے نہیں ہونگے تو آئی ایم ایف ہی بجٹ بنائے گا:شبلی فراز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوامی نمائندے ہی عوام کے حقوق کا سوچ سکتے ہیں۔

 اسلام آباد میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے نہیں ہونگے تو آئی ایم ایف ہی بجٹ بنائے گا،عوامی نمائندے ایوان میں آئیں گے تو ہی حالات ٹھیک ہونگے۔
 انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کی دھجیاں اڑائیں،الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا۔پوری دنیا میں تنقید ہورہی ہےکہ یہ کیسے انتخابات کرائے گئے۔کیس کو بہت زیادہ طول دینے پر ہمیں تشویش ہے،سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک میں بحران ہے۔