چلڈرن ہسپتال سے 4 دن کا بچہ لاپتہ ، عملے نے والدین کو مردہ بچی تھما کر گھر بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد)چلڈرن ہسپتال لاہور سے گوجرانوالہ کے شہری کا نومولودلاپتہ ہو گیا،عملے نے والدین کو مردہ بچی دے کر گھر بھیج دیا۔
زندہ بچہ لانے والاشہری مردہ بچی کی میت دیکھ کرہکا بکارہ گیا،چلڈرن ہسپتال سے بچے کی مبینہ ہیرپھیر،انتظامیہ پرسوالیہ نشان لگ گیا،متاثر شہری نے نصیر آباد پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔
گزشتہ روز گوجرانوالہ کا عرفان اپنے 4 دن کے بیٹے کو چلڈرن ہسپتال لایا،متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ 7گھنٹےبعدڈاکٹروں نےبیٹےکےانتقال کا بتایا،ہسپتال سے ملنے والے بچے کی لاش کو گوجرانوالہ واپس لے گیا۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ گھر جا کر دیکھا تو لاش میرے بیٹے کی نہیں بلکہ کسی بچی کی تھی،بچی کے وہی کپڑے تھے جو میرے بیٹے نے پہنے تھے۔
متاثرہ شہری بچی کی لاش لے کرواپس چلڈرن ہسپتال پہنچ گیا،متاثرہ والد نے بچے کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی۔