زنوبیا جعفر نے مِس عرب امریکا 2024 کا ٹائٹل جیت لیا

Jul 02, 2024 | 16:12:PM
زنوبیا جعفر نے مِس عرب امریکا 2024 کا ٹائٹل جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عراقی نژاد امریکی زنوبیا جعفر نے امریکی ریاست ایریزونا میں مس عرب یو ایس اے 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، عراقی نژاد امریکی زنوبیا جعفر ’’کامیابی حاصل کرنے پر‘‘ بے انتہا مسرور تھیں کیونکہ اتوار کے روز ایریزونا میں مس عرب یو ایس اے 2024 مقابلہ جیتنے پر ان کی تاج پوشی کی گئی تھی۔

 تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں زنوبیا جعفر نے کہا کہ ’مس عرب یو ایس اے کے ساتھ میرا تجربہ میری زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک ہے،جب میں اندر گئی تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کیا ہونے والا ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب میں اندر گئی تو میں ایمانداری سے کہوں گی کہ میرے ذہن میں جیت ہی تھی،میں نے کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچا۔‘

  میں حقیقتاً ہر اس فرد سے رابطہ قائم کرنا چاہتی تھی جس سے میں ملی اور مجھے لگتا ہے اسی بات نے مس عرب یو ایس اے کا اعزاز جیتنے میں میری مدد کی کیونکہ میں نے حقیقی تعلق اور وہ کام کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جو مجھے کرنا چاہیے اور میں صرف اپنی دلی خواہش پر عمل کرنے کے لیے پرعزم تھی۔

میں اپنے پلیٹ فارم کو ایسے لوگوں کے مسائل  کےبارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے استعمال کروں گی جو پسماندہ کمیونٹیز سے تعلق رکھتے ہیں، جو ضرورت مند ہیں، میں خیراتی اداروں کے لیے مزید رقم جمع کرنے جا رہی ہوں، میں یہاں مس عرب یو ایس اے کی خدمت کرنے آئی ہوں اور اپنی آواز کا استعمال ان لوگوں کے لیے کروں گی جنہیں پوری دنیا میں نہیں سنا جاتا۔

 عرب میڈیا کے مطابق زنوبیا جعفر امریکی ریاست مشی گن کی رہائشی ہیں،عراق کی جنگ سے فرار ہونے اور دو سال شام میں گزارنے کے بعد 90ء کی دہائی کے آخر میں ان کا خاندان امریکا آگیا، اُس وقت زنوبیا جعفر بہت چھوٹی تھیں۔

 زنوبیا جعفر کا کہنا ہے کہ میں اپنی آواز کا استعمال ان لوگوں کے لیے کروں گی جنہیں پوری دنیا میں نہیں سنا جاتا، میں یہ نہیں بھولی کہ میں کون تھی اور میرا خاندان کہاں سے آیا۔