چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں قذافی سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ مکمل طور پر گرادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)لاہور میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، تعمیراتی کمپنی نے قذافی سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ مکمل طور پر گرادی۔
آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے لاہور میں تیاریاں جاری ہیں ۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم مرکزی بلڈنگ مکمل طور پر گرادی،عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر 2 شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔ نئی مرکزی بلڈنگ میں ہاسپٹیلٹی باکسز بنائے جائیں گے جبکہ مرکزی بلڈنگ کے پچھلے حصے میں دفاتر بنیں گے۔
دوسری جانب سٹیڈیم کے عمران خان اورفضل محمود سٹینڈز کی بھی گنجائش میں اضافہ کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
خیال رہے آئی سی سی وفود پاکستان آکر انتظامات کا جائزہ لے چکےہیں، قذافی سٹیڈیم کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی کرکٹ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کو شرکت کرنا ہے ،ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی،لاہور اور پنڈی میں کھیلا جائے گا ، فائنل کے علاوہ بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔