انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا

Jul 02, 2024 | 17:35:PM
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر معمولی مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا۔ 

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 278.34 روپے سے بڑھ کر 278.38 روپے کا ہو گیا ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کمی سے 280.20 روپے کا ہوگیا  ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو اوپن مارکیٹ میں یورو 68 پیسے کمی کے بعد 297.81 روپے، برطانوی پاونڈ  67 پیسے سستا ہوکر 350.92 روپے جبکہ یو اے ای درہم 12 پیسے اضافے سے 75.74 روپے اور سعودی ریال 17 پیسے اضافے سے 73.89  روپے  پر آگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج  کی بات کریں تو کاروبار   کا مثبت اختتام  ہوا ہے ، 100 انڈیکس 728  پوائنٹس اضافے سے 79 ہزار 552 کی سطح پر بند ہوا ، آج 16 ارب روپے مالیت کے 41 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس  لاہور  ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری