مالی سال 2023-24 اختتام پذیر، حکومت اہم تجارتی اہداف حاصل میں کامیاب

Jul 02, 2024 | 17:58:PM
مالی سال 2023-24 اختتام پذیر، حکومت اہم تجارتی اہداف حاصل میں کامیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وفاقی حکومت نے مالی سال 2023.24 کے لیے مقرر کردہ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے درآمدات اور تجارتی خسارے کے سالانہ اہداف بھی حاصل کرلیے، 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ملکی برآمدات کا حجم 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا، مالی سال 2023.24 کےلیے برآمدات کا ہدف 30 ارب 3 کروڑ ڈالرز مقرر تھا، گزشتہ مالی سال میں ملکی درآمدات 54 ارب73 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ درآمدات کا ہدف 58 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مقرر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اب پاکستان میں سستے موبائل فونز تیار ہوں گے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مالی سال 2023.24 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 24 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا، ختم ہونے والے مالی سال تجارتی خسارے کا ہدف 28 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مقرر تھا۔