عمران خان کی بیٹوں سےبات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت،جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری

Jul 02, 2024 | 18:02:PM
عمران خان کی بیٹوں سےبات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت،جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)انسداد دہشت گردی عدالت( اے ٹی سی ) راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے کیخلاف دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری  کردیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی جانب سے درخواست ان کے وکلاء ایڈووکیٹ راجہ نبیل اورعاقل خان نے دائر کی تھی,درخواست پر سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، درخواست میں عمران خان کی جانب سےموقف اپنایا گیا کہ  بچوں سے بات کرنے کیلئے جیل انتظامیہ نے کوئی انتظام نہیں کیا،بچوں سے رابطہ کرنا میرا  آئینی اور قانونی حق ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے کوئی سہولت نہیں دی گئی، ان کا مزید کہنا ہے کہ اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے بات کرناچاہتاہوں، بیٹوں سے گفتگو کیلئے واٹس ایپ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جارہی۔ 

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرکے 3 جولائی تک جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:  مخصوص نشستوں کا کیس،پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں: چیف جسٹس