معروف اماراتی یوٹیوبر نے طلاق کے بعد بھارتی اداکارہ سے منگنگی کر لی

Jul 02, 2024 | 19:15:PM
معروف اماراتی یوٹیوبر نے طلاق کے بعد بھارتی اداکارہ سے منگنگی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  متحدہ عرب امارات کے معروف یوٹیوبر خالد الامیری نے طلاق کے بعد بھارتی اداکارہ سنینا سے منگنی کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی یوٹیوبر اور بھارتی تامل اداکارہ سنینا سے متعلق خبریں ایک عرصے سے بھارتی میڈیا کی زینت بنتی آ رہی ہیں  لیکن اب  پھر سے دونوں سوشل میڈیا سمیت تمام میڈیا پلیٹ فارم پر ان ہیں اور اس بار دونوں کی منگنی موضع بحث ہے ، خبر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دونوں کے رشتے سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے،یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کی منگنی کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

دونوں شخصیات سے متعلق تصاویر انسٹاگرام پر مذکورہ شخصیات کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھیں، اگرچہ ان تصاویر میں یوٹیوبر اور اداکارہ موجود تو نہ ہیں تاہم دونوں نے سیاہ اور سفید رنگ میں ہتھیلیوں کی تصاویر اپلوڈ کی تھیں,انسٹاگرام پر یوٹیوبر خالد کی جانب سے پوسٹ اپلوڈ کیا گیا تھا، جس میں خالد کا لکھنا تھا کہ الحمداللہ، جبکہ ساتھ ہی تصویر بھی اپلوڈ کی، جس میں ہاتھ موجود ہیں اور انگلیوں میں موجود انگوٹھیاں بہت ’کچھ‘ کہہ رہی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب اداکارہ سنینا کی جانب سے پوسٹ 5 جون کو اپلوڈ کیا گیا تھا، جس میں بھی 2 ہاتھ موجود تھے، تامل اداکارہ کی جانب سے پوسٹ میں کچھ کہا تو نہیں گیا تھا، تاہم تالے والا ایموجی شئیر کیا گیا تھا۔