کیا ’عوام پاکستان ‘پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ’مفت کوکومو‘ ملیں گے؟

Jul 02, 2024 | 19:35:PM

(24 نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے نئی پارٹی ’عوام پاکستان ‘بنائے جانے کے بعد لوگوں کو شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے ، ایسے میں صارفین اور مفتاح اسماعیل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے ۔

معاملہ کچھ اس طرح ہے کہ مشہور بسکٹ برانڈ کوکو مو کے مالک اورسیاستدان مفتاح اسماعیل کی جانب سے ایکس سابقہ ٹویٹر پر نئی پارٹی ’عوام پاکستان ‘ میں شمولیت کی دعوتی پوسٹ کی گئی جس پر صارف نے مزاحیہ انداز میں  سوال کیا کہ’کیا ہمیں پارٹی میں شامل ہونے پر مفت کوکومو ملے گی؟‘جس پر مفتاح اسماعیل نے ایکس صارف کو صاف انکار کرتے ہوئے NO لکھ دیا جس کے بعد صارف مایوس ہوگیا۔

 

دیگر صارفین نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ کی پارٹی کا حصہ تب ہی بنیں گے جب آپ انہیں مفت کوکومو پیش کریں گے۔

 

 
 

مزیدخبریں