ورلڈکپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹی 20ورلڈکپ جیتنے کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بارباڈوس پچ کی مٹی کو چکّھا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے بارباڈوس کی پچ کی مٹی چکھنے کے اپنے عمل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پچ نے مجھے ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے میں مدد کی اور میں اس کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب اسکرپٹڈ نہیں تھا، یہ بس ہو گیا، میں ہر لمحے کو محسوس کررہا تھا، میں اپنی زندگی میں اس پچ اور گراؤنڈ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا جس میں ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا۔
روہت شرما کا کہنا ہے کہ آپ جانتے ہیں جب میں پچ پر گیا تھا تو میں اس لمحے کو محسوس کر رہا تھا کیونکہ اس پچ نے ہمیں یہ ٹرافی دی ہے، وہ لمحات بہت خاص تھے، یہ وہ جگہ تھی جہاں ہمارے سارے خواب پورے ہوئے، میں وہاں سے اپنے ساتھ کچھ لے کر جانا چاہتا تھا، اسی وجہ سے میں نے اس پچ کو چکھا تھا۔سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی کہ روہت شرما نے نواک جوکووچ کی طرح گھاس کھائی ہے، نواک جوکووچ نے ومبلڈن میں کامیابی پر سینٹر کورٹ کی گھاس کھائی تھی ، واضح رہے کہ 29 جون کو بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بریک اپ پر 10 سال قید کی سزا, نیا قانون بن گیا