پارٹی میں دھڑا بندی ، عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو اڈیالہ طلب کر لیا 

Jul 02, 2024 | 21:17:PM
پارٹی میں دھڑا بندی ، عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو اڈیالہ طلب کر لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں دھڑا بندیوں پر بانی عمران خان نے نوٹس لے لیا، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر  کو اڈیالہ طلب کر لیا ۔

بانی پی ٹی آئی نے دونوں دھڑوں کو جمعرات کو اڈیالہ طلب کر لیا  ہے ،عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر پارٹی میں دھڑا بندی پر اپنی بریفنگ بھی دیں گے ، دونوں گروپوں کی جانب سے شبلی فراز ، شہریار آفریدی اور شعیب شاہین بھی ملاقات کریں گے ، پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے بانی تحریک انصاف کو نام بھیجے جائیں گے ، بانی تحریک انصاف کی منظوری کے بعد ملاقات کیلئے قائدین کو بلایا جائے گا ،پارٹی اور بانی تحریک انصاف کی جانب سے دھڑا بندی کی تردید کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شادی کاوعدہ کر کے مُکرنے والوں کو اب سزا ہو گی ، نیا قانون بن گیا