بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 116 سے زائد افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے ایک گاؤں میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
واقعہ بروز منگل کو انڈیا کی دارالحکومت نئی دہلی سے تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) جنوب مشرق میں ہاتھرس ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا، میڈیا کے مطابق اترپردیش میں مذہبی رسم کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد دریائے گنگا کے کنارے موجود تھی کہ جس کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی ، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔
پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں کم از کم 60 افراد کی لاشیں مردہ خانے پہنچ چکی ہیں۔
ضلعی پولیس کے ترجمان منیش چکارا نےمیڈیا کو بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میچ کے دوران بیڈمنٹن کھلاڑی کا اچانک انتقال