پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ کسے نامزد کیا جائے؟ حکومتی جماعت کا اپوزیشن لیڈر کو خط 

Jul 02, 2024 | 22:59:PM
پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ کسے نامزد کیا جائے؟ حکومتی جماعت کا اپوزیشن لیڈر کو خط 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) حکومت نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے اپوزیشن لیڈر سے نام مانگ لئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط لکھا ہے  ،اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو حکمران جماعت کی جانب سے خط موصول ہوگیا، خط میں حکمران جماعت نے اپوزیشن لیڈر سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے 4نام مانگ لئے،پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے تجویز کردہ ناموں میں باہمی اتفاق سے چناو کیا جائیگا، پارلیمانی روایت ہے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ اپوزیشن سے لیا جاتا ہے، پی اے سی آئین کے مطابق احتساب کا بنیادی جزو ہے ، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لئے تجربہ کار شخص کو نامزد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال، 11 افراد ہلاک