اجے دیوگن اور تبو کی نئی رومینٹک فلم کی ریلیز ملتوی

Jul 02, 2024 | 23:17:PM
اجے دیوگن اور تبو کی نئی رومینٹک فلم کی ریلیز ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی ریلیز 5 جولائی کو شیڈول تھی لیکن پرابھاس کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اجے دیوگن کی فلم کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے، فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ’کالکی2898‘ کا بزنس بڑھے گا اور اجے دیوگن کی فلم کی وجہ سے دونوں فلموں کا بزنس متاثر ہوسکتا ہے۔

نامور ڈائریکٹر نیرج پانڈے کی فلم کے ٹریلر میں اجے دیوگن اور تبو کی کیمسٹری کو مداح بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے، فلم کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک ایسے شخص (اجے دیوگن) کی کہانی ہے جو دہرے قتل کے جرم میں 23 برس جیل کاٹ کر رہا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ سیریل ’منت مراد‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ پیا گھر سدھار گئیں

’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی کہانی رشتوں کی پیچیدگی اور انسانی نفسیات کا احاطہ کرتی ہے اور اس کا میوزک آسکر انعام یافتہ ایم ایم کریم نے کمپوز کیا ہے، فلم کی کاسٹ میں جمی شیر گِل، سائی منجریکر اور شانتانو مہیشواری بھی شامل ہیں اور اب اسے رواں برس 2 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا امکان ہے۔