شفاءانٹرنیشنل اسپتال کو حماس کامیڈیکل کمپلیکس قرار دینے پر پا کستان کا احتجاج

Jun 02, 2021 | 00:56:AM

(24 نیوز)پاکستان نے اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نفتالی بیننٹ کی جانب اسلام آبادکے شفاءانٹرنیشنل اسپتال کو حماس کا میڈیکل کمپلیکس قرار دینے پر احتجاج کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے 20 مئی کو ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں پاکستان کے دارالحکومت کے شفاءانٹرنیشنل اسپتال کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا بڑا میڈیکل کمپلیکس قرار دیا تھا۔اب اس معاملے پر پاکستان نے اسرائیل کے سابق وزیردفاع کی غلط بیانی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر کے بیان میں پاکستانی عمارت کے غلط استعمال پر شدید تحفظات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان دیکھا ہے جوکہ واضح طور پر جان بوجھ کر کی گئی حرکت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سکول کھولنے ۔۔میٹرک اور انٹرامتحانات کا معاملہ۔۔ آج سب سے اہم دن

مزیدخبریں