موذی کورونا سے مزید80افراد کاانتقال،1843نئے کیسز رپورٹ

Jun 02, 2021 | 08:53:AM

(24  نیوز) موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید80افراد انتقال کر گئے ، جبکہ کورونا مریضوں کے1ہزار843 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار930 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ21 ہزار 824 ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار336ہے اور 8 لاکھ 44 ہزار 638 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار39افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 5 ہزار39، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 79، اسلام آباد 762، گلگت بلتستان 107، صوبہ بلوچستان میں 280اور آزاد کشمیر میں 544 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار527، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار822،  صوبہ  پنجاب 3 لاکھ40 ہزار 110،  صوبہ سندھ 3 لاکھ 18 ہزار579،  صوبہ بلوچستان 25 ہزار218، آزاد کشمیر 19 ہزار250 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 588 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین لانچ کر دی گئی

مزیدخبریں