مجوزہ آرڈیننس میڈیا کو کنٹرول کرنیکی کوشش ہے، صحافتی تنظیموں نے مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں نے وفاقی حکومت کے مجوزہ میڈیا ڈيولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں کی تنظیموں نے آرڈيننس کو آزادی صحافت پر حملہ، غیر آئینی اور ڈریکونین قانون قرار دیتے ہوئے ہر سطح پر اس کے خلاف مزاحمت کرنے کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ اے پی این ایس، پی بی اے، سی پی این ای، پی ایف یو جے کے دستوری وبرنا گروپس اور ایمنڈ کے مشترکہ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ مجوزہ آرڈيننس میڈيا کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔آرڈیننس کیخلاف زندگی کے تمام شعبوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، ایسے آرڈیننس کی جمہوری معاشروں میں جگہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خوشاب کے عوام نے بھی آٹا چینی چوروں کو مسترد کردیا، شہبازشریف