’چلو کہیں دور یہ سماج چھوڑ دیں‘۔۔۔ عاشق جوڑے کی خودکشی

Jun 02, 2021 | 09:41:AM
’چلو کہیں دور یہ سماج چھوڑ دیں‘۔۔۔ عاشق جوڑے کی خودکشی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش کے  ایک عاشق جوڑے نے گھر والوں کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ  ضلع کوشامبی کے کوکھراج علاقے کے ندھیاوا گاؤں کے سامنے دہلی ہاوڑہ ریلوے روٹ پر پیش آیا ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوکھراج علاقے کے شیوپور گاؤں کا رنجیت نامی لڑکا اور ممتا نامی لڑکی پڑوسی تھے اور ان کا تعلق ایک ہی برادری سے تھا۔ دونوں کا آپس میں معاشقہ چل رہا تھا ۔ لڑکی کے اہل خانہ کو دونوں کے میل ملاپ کا علم ہوا تو انہوں نے لڑکی کے گھر سےنکلنے پر بندش لگا دی، اس صورتحال پر  دکھی جوڑے نے گھر سے فرار ہونے کا فیصلہ کرلیا اور ٹرین کے سامنے ایک ساتھ دونوں نے کود کر خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیںسیٹ پرسین۔۔آخر ایسا کیا ہوا کہ زویا ناصر گھبرا گئیں