(24نیوز)شہرقائد کے علاقے صفورا گوٹھ میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3سالہ بچہ جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق صفورہ چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار ی جس کے نتیجے میں باپ اور 3سالہ بچہ زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد 3سالہ ریحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ 23 سالہ شایان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ڈاکوؤں نے گولیاں مار کر پولیس اہلکار کو ماردیا