معاملات طے:ڈاکوؤں کے رشتے داروں کے بدلےمغوی پولیس اہلکار بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے کچے کے ڈاکوؤں نے 7 روز بعد 2 مغوی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقامی سرداروں کے ذریعے گزشتہ رات معاملات طے ہوئے تھے۔مقامی سرداروں کی سہولت کاری سے پولیس اور ڈاکوؤں میں معاملات طے پائے تھے کہ ڈاکوؤں کے رشتے داروں کے بدلے مغوی بازیاب ہوں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے رشتے داروں کو گرفتار کر رکھا تھا۔دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کے بدلے ڈاکوؤں کے ساتھی چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔پولیس ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہلکاروں کو آپریشن کے نتیجے میں بازیاب کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ راجن پور میں کچہ سونمیانی کے علاقے سے ڈاکوؤں نے ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں عرفان منظور اور ارشد کو پولیس چوکی سے اغواء کر لیا تھا۔ڈاکوؤں کے اشتہاری گینگ لٹھانی نے مذکورہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے بدلے اپنے ساتھی چھوڑنے کا مطالبہ کر رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راجن پور: لادی گینگ کیخلاف گرینڈ آپریشن ، مورچے ،پناہ گاہیں نذر آتش