مہنگائی کے بارے بریفنگ:اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں،وزیر خزانہ

Jun 02, 2021 | 10:31:AM
مہنگائی کے بارے بریفنگ:اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں،وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور اس حوالے سے کئے گئے اقدامات کی آئندہ ہفتے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے قیمتوں پر کنٹرول کیلئے اداروں کی کوششوں کی تعریف کی اور کہاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف یقینی بنانے کیلئے تمام ادارے مزید کام کریں۔مسابقتی کمیشن کے حکام نے بتایا کہ مرغی کی قیمتیں معمول تک آنے تک کارروائی جاری رکھی جائے گی ، وزیر خزانہ نے کہا کہ انکے ان اقدامات سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا،وزیر خزانہ نے مہنگائی پرقابوپانے کیلئے اقدامات پر صوبائی اور وفاقی حکام کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کو خوردنی تیل اور دالوں سمیت اشیائے ضروریہ کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں یہ ہدایات نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

ا جلاس کے دوران ملک میں ضروری اشیاء آٹا، گھی، چینی، چکن، انڈوں، دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا،سیکریٹری خزانہ نے شرکا کو مہنگائی کے رجحان پر بریفنگ دی اوربتایا کہ گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اشیائے ضروریہ میں سے 10 کی قیمتوں میں کمی اور 29 میں استحکام رہا،

وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے کمیٹی کو چینی کی ایکس مل قیمت کے تعین میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تجزیئے اور فرق پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مسابقتی کمیشن کی جانب سے پولٹری مارکیٹ کی صنعت کے بارے تحقیقات پر بریفنگ بھی دی گئی۔
 یہ بھی پڑھیں:    تعریف پہ تعریف سن کر راکھی سا ونت نے میکا سنگھ کےساتھ حیرت انگیز اقدام کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل