(24نیوز)لاہور میں حالیہ دنوں ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہےجبکہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود اور موسم گرم اور کوئٹہ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔شہرقائد میں جنوب مغرب سے 10 کلومیٹر گی گھنٹہ کی رفتار ہوائیں چل رہی ہیں۔ کوئٹہ، سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم ہے۔ تا ہم ژوب ،بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں ہونے والی ہلکی بارش اور تیز ہواؤ ں کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: خوشخبری: بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان