چین: برڈ فلو  ایچ 10 این 3  اسٹرین میں مبتلاپہلے انسانی کیس کی تصدیق

Jun 02, 2021 | 11:23:AM

(24)چین کے قومی ہیلتھ کمیشن نے چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں برڈ فلو کی قسم ایچ 10 این 3  اسٹرین میں مبتلا پہلے انسانی کیس کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہیلتھ کمیشن نے منگل کے روز ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 23 اپریل کو ایک 41 سالہ شخص میں علامات پائی گئی تھیں اور اسکی حالت خراب ہونے کے بعد اسے 28 اپریل کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 28 مئی کو اس بات کی تصدیق  کی گئی تھی کہ وہ H10N3 اسٹرین میں مبتلا ہے۔بیان میں کہا گیاے کہ فی الحال اس کی حالت مستحکم ہے اور اسے ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔ ان کے قریبی رابطوں میں اس انفیکشن کا کوئی دوسرا واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کمیشن نے کہا وائرس کے جینوم کے تجزیے کے مطابق یہ ایویئن نژاد کا ہے اور انسانوں میں اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا میں اس سے پہلے ایچ 10 این 3 سے متاثر ہونے کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ نیا معاملہ پرندوں سے انسان میں اچانک وائرس کے انفیکشن کی منتقلی کی نشاندہی کرتا ہے، حالانکہ اس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔ چین میں برڈ فلو کی مختلف قسمیں ہیں ، کبھی کبھار انسانوں کو متاثر کرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ واضح رہےکہ  2016–2017 کے دوران H7N9 اسٹرین سے تقریبا  300 لوگوں کی موت ہونے کے بعد سے برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کے کوئی خاص معاملے سامنے نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’چلو کہیں دور یہ سماج چھوڑ دیں‘۔۔۔ عاشق جوڑے کی خودکشی

مزیدخبریں