(24نیوز)لاہور کی سیشن کورٹ میں نوجوان پولیس سے بچنے کے لیے برقع پہن کر عدالت پہنچ گیا، لڑکی کے والدین نے ملزم پر اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم فراز عبوری ضمانت کروانے کے لیے عدالت برقع پہن کر آ گیا، جہاں برقع پوش کو مشکوک سمجھ کر روکا گیا تو وہ لڑکا نکلا۔ملزم کے مطابق پولیس کی گرفتاری اور لڑکی کے ورثاء سے بچنے کے لیے برقع استعمال کیا۔پولیس نے ملزم فراز کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم فراز نے مصری شاہ کی رہائشی لڑکی سے پسند کی شادی کر رکھی ہے جس کے خلاف لڑکی کے ورثاء نے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بورس جانسن نے برقع پوش خواتین بارے نامناسب الفاظ پر معافی مانگ لی