(24نیوز)تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی ۔
وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر تاجکستان کے صدر کا عمران خان نے استقبال کیا، انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔عمران خان نے تاجک صدر سے کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے ترانے بھی بجائے گئے۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ امام علی رحمٰن آج صبح دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ۔حکومت نے اپیل واپس لے لی