پنجاب میں ڈینگی کے وار۔۔ 44 مریض سامنے آگئے

Jun 02, 2021 | 14:29:PM

 (24نیوز)کورونا کے ساتھ ساتھ پنجاب میں جان لیوا وائرس ڈینگی نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔

صوبے میں ڈینگی وائرس کے 44 مریض سامنے آنے پر محکمہ صحت نے ہنگامی اقدامات شروع کردیئے ۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس کے 44 مریضوں میں سے 13 لاہور جبکہ گجرات اور وہاڑی کے 3،3 مریض شامل ہیں۔ راولپنڈی، فیصل آباد اور قصور سے 2،2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، 7 مریضوں کی ٹریول ہسٹری دوسرے صوبوں اور ایک کی اسلام آباد سے ملتی ہے۔محکمہ صحت نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات شروع کر دیئےجس کے تحت تمام اضلاع میں ڈینگی وارڈز اور ڈینگی آئی سی یو فعال کردیئے گئے ہیں اور انسداد ڈینگی مہم کے لئے صوبے میں فوری طور پر 10929 ہیلتھ ورکرز کو عارضی بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انسداد ڈینگی کے لئے کام کرنے والے ہیلتھ ورکروں اور افسروں کی اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیںمریضوں کیلئے خوشخبری۔گردے کا ٹرانسپلانٹ اب مفت ہوگا 
 

مزیدخبریں