تاجروں کے ٹیکس سے پورا ملک چل رہا ہے۔ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے: حلیم عادل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل پر میری وزیر اعظم صاحب سے بھی بات ہوئی ہے، اب کوئی ہمارے تاجر پر ہاتھ اٹھائے گا تو اس کی ٹانگیں توڑ دیں گے۔ تاجروں کے ٹیکس سے پورا ملک چل رہا ہے ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔
حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان نے کراچی میں تاجروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہیں۔ شام 6 بجے کے بعد پولیس کی لاٹری کھل جاتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مرضی کا فیصلہ کرنا ہو تو پھر سندھ حکومت این سی او سی کی بھی نہیں سنتی، یہ چاہتے ہیں یہاں سے ریونیو کم ہو اور ملک کی معیشت خراب ہو۔ تاجروں سے کروڑوں روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے،بتایا جائے یہ جرمانہ بلاول ہاؤس جاتا ہے یا کہیں اور اس کی تحقیقات بھی کروائی جائے۔
دوسری جانب خرم شیر زمان نے کہا کہ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ این سی او سی کے فیصلے نافذ کئے جائیں، سندھ حکومت ریاست میں ریاست قائم نہ کرے۔تاجروں کا مطالبہ ہے کہ رات آٹھ بجے تک کاروبار چلنے دیا جائے جبکہ ہم ہفتے میں ایک دن چھٹی کا مطالبہ بھی اسد عمر کے سامنے رکھیں گے۔ سندھ حکومت کراچی کو تباہ کرکے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عام آدمی کو معاشی طور پر کچلنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے : بلاول