تحقیقات مکمل ہو چکی۔ اب ضمانت پر رہاکیا جائے: جاوید لطیف

Jun 02, 2021 | 15:41:PM

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف  نے کہاہے کہ تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، عدالت اب ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔جیل میں قید رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے۔

جاوید لطیف کی جانب سے ضمانت کے لئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی گئی جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین کو 4 جون کے لئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہوں، تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اب قید میں رکھنے کاکوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مخالفین کی سازشیں ہر صورت ناکام ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے  بیرون ملک جانے کا فیصلہ۔حکومت نے اپیل واپس لے لی
 

مزیدخبریں